ابنا: روسیا الیوم کے مطابق روسی ڈوما کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ الیکسی یوشکوف نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کی طرح امریکہ کے موجودہ صدر باراک اوبامہ بھی اپنے سر میں جنگی جنون رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہا جاتا تھا کہ امریکی صدر اوبامہ جنگ طلب نہیں لیکن اوبامہ نے اپنے حالیہ بیانات میں واضح کردیا ہے کہ وہ بھی امریکہ کے سابقہ صدور کی طرح جنگی جنون رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اوبامہ نے امریکی کانگرس سے شام کے خلاف حملہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460036
روسی ڈوما کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کی طرح امریکہ کے موجودہ صدر باراک اوبامہ بھی اپنے سر میں جنگی جنون رکھتے ہیں۔